پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس 

کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 287 ہو چکی ہے


اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 287 ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد ایک لاکھ کے قریب قریب پہنچ چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور پر 98 ہزار 287 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس نے 1998 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا زدہ صحت یاب ہو جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 391 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں کورونا متاثرین 36 ہزار 364 کی تعداد میں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 13 ہزار جبکہ بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی Reviewed by The blogger on June 06, 2020 Rating: 5

No comments:

Top News

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی واشنگٹن : ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، حکمت...

Powered by Blogger.