لاہور: چلڈرن اسپتال میں مزید 12 ڈاکٹرز اور سات نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق
لاہور: چلڈرن اسپتال میں مزید بارہ ڈاکٹرز اور سات نرسز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ چلڈرن اسپتال میں کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کی تعداد سینتالیس ہوگئی۔
لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مزید بارہ ڈاکٹرز اور سات نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد چلڈرن اسپتال میں کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کی تعداد سینتالیس ہوگئی۔ اب تک اسپتال کے بائیس ڈاکٹرز،سترہ نرسز اور آٹھ پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سرجیکل آپریشن تھیٹر کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
لاہور: چلڈرن اسپتال میں مزید 12 ڈاکٹرز اور سات نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق
Reviewed by The blogger
on
June 04, 2020
Rating:
Reviewed by The blogger
on
June 04, 2020
Rating:


No comments: