وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے

کراچی : جعلی اکاؤنٹس اور سولر لائٹس کیس میں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ۔
جے آئی ٹی نے مراد علی شاہ سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزامات میں پوچھ گچھ کی- پیپلزپارٹی کے رہنما نیب آفس کے باہر موجود رہے ۔
سولر لائٹس کیس میں ایک ملزم وعدہ معاف گواہ اور سات ملزمان پلیبارگین کرچکے ہیں۔
سید مراد علی شاہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ چکے جہاں انہوںنے  پیشی کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھیمکمل کی ۔   صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ نےکہا کہ  مراد علی شاہ کے خلاف نیب کا کیسانتہائی کمزور ہے کوئی ثبوت نہیں ہے۔
مرتضیٰ وہاب بولے وزیراعلیٰ کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں ساڑھے 8 ارب روے مالیت کے سولرلائٹ منصوبے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے  جس میں  عوام کو تو کوئی فائدہ نہیں ملا ، منصوبے پر کامکرنیوالے افسران رقم ہڑپ کر گئے ۔
وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ متبادل توانائی،خزانہ کی وزارت اپنے پاسہونے کے باعث نیب کی زد میں آئے ، 2لاکھ روپے فی سولر بلب کےحساب سے 7ارب روپے کےٹھیکے من پسند کمپنی کو الاٹ کیے گئے ۔
سندھ حکومت نے من پسند کمپنی کو کام شروع ہونے سے پہلے ہی ایک ارب60کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کی۔


وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے Reviewed by The blogger on June 04, 2020 Rating: 5

No comments:

Top News

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی واشنگٹن : ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، حکمت...

Powered by Blogger.