اگر آپ گاڑی پر گھر سے نکلتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
اگر آپ گاڑی پر گھر سے نکلتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
لاہور: کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اگرچہ بہت سے لوگ گھروں سے نکلنے میں محتاط ہیں تاہم گاڑیوں پر گھروں سے نکلنے والے خود کو نسبتامحفوظ سمجھتے ہیں۔
گاڑی میں ایک سے زیادہ لوگ ہوں تو بھی وہ ماسک نہیں پہنتے۔ اور اب اس حوالے سے لاہور کی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ مریضوں کی تعداد اس وائرس کے سب سے پہلے مرکز چین سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کئی مقامات پر لوگوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے بعد اداروں کی جانب سے کچھ سزائیں اور جرمانے متعارف کرائے گئے ہیں۔
اگر آپ گاڑی پر گھر سے نکلتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
Reviewed by The blogger
on
June 05, 2020
Rating:
Reviewed by The blogger
on
June 05, 2020
Rating:


No comments: