جولائی اور ستمبر میں اتنی بارشیں ہوں گی کہ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی جس پر پاکستانی خوش بھی ہوں اور افسردہ بھی

جولائی اور ستمبر میں اتنی بارشیں ہوں گی کہ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی جس پر پاکستانی خوش بھی ہوں اور افسردہ بھی

لاہور : محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال معمول سے 10 فیصد زائد بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی جبکہ کشمیر اورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تاستمبر اب تک معمول کی بارشیں 140ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

چاول کی فصل کے حوالے سے مون سون کی بارشیں مفید ہوں گی تاہم کپاس کی فصل کیلئے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں جب کہ پاور سیکٹر اور زراعت کیلئے پانی وافر مقدار میں موجود ہوگا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈیوں کی افزائش کیلئے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔

جولائی اور ستمبر میں اتنی بارشیں ہوں گی کہ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی جس پر پاکستانی خوش بھی ہوں اور افسردہ بھی جولائی اور ستمبر میں اتنی بارشیں ہوں گی کہ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی جس پر پاکستانی خوش بھی ہوں اور افسردہ بھی Reviewed by The blogger on June 06, 2020 Rating: 5

No comments:

Top News

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی

ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، مودی سرکار کی بدترین سبکی واشنگٹن : ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پٹ گیا، حکمت...

Powered by Blogger.