کورونا کی عالمی وباء، برادر اسلامی ملک ترکی سے حوصلہ افزا خبر
ترکی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد گزشتہ ایک مہینے کی کم ترین سطح پر آ گئی
نقرہ : کورونا کی عالمی وباء، برادر اسلامی ملک ترکی سے حوصلہ افزا خبر۔ ترکی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد گزشتہ ایک مہینے کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ تفصیلات مطابق ترکی میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 20 سے کم ہے جو کہ گزشتہ ایک ماہ کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 930 ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق گزشتہ روز ترکی میں 1622 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 400 ہو گئی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 18 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ترکی میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 340 ہو چکی ہے۔
کورونا کی عالمی وباء، برادر اسلامی ملک ترکی سے حوصلہ افزا خبر
Reviewed by The blogger
on
June 06, 2020
Rating:
Reviewed by The blogger
on
June 06, 2020
Rating:


No comments: